وڈرا کو تحویل میں لینا ہی پڑے گا : ای ڈی

   

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ بزنسمین رابرٹ وڈرا کو تحویل میں لے کر تفتیش کرنا ضروری ہے کیوں کہ ایک ایسے رقمی زنجیری سلسلے کا انکشاف ہوا ہے جو مبینہ طور پر اُن سے راست طور پر جڑا ہوا ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہاکہ وڈرا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ تاہم وڈرا کے وکیل نے کہاکہ الزامات کو قبول نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تعاون نہیں کررہے ہیں۔