وڈودرا میں خاتون کانسٹبل کی خودکشی

   

وڈودرا،14 مئی (سیاست ڈا ٹ کام)گجرات میں وڈودرا ضلع کے ساولی علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ گوکل واٹیکا سوسائٹی کی رہنے والی شلپا بین وی دربار(25) نے کسی وجہ سے اپنے ہی گھر میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر اس کی پھندے سے لٹکی نعش آج صبح اس کے گھر سے برآمد کی گئی۔وہ گھر میں کرائے پر اکیلی رہتی تھی اور ساولی تھانے میں تقریباً تین سال سے تعینات تھی۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔