وڈودرا کے ایک گھر میں مگرمچھ داخل

   

وڈودرا ،13نومبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں وڈودرا شہرکے مانجل پور علاقے میں چہارشنبہ کو ایک مگرمجھ کے گھرمیں گھسنے سے سنسنی پھیل گئی۔محکمہ جنگلات کے اہلکار جگنیش پرمار نے بتایا کہ اٹلادرا کے بل گام کے ٹانکی والا فڑیو میں آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ فٹ کا ایک مگرمچھ ورسالی نہر سے ایک شخص کے گھر میں گھس گیا۔مگرمچھ کو گھر میں داخل ہوتے دیکھ کر باہر بندھے کتوں نے بھونکنا شروع کردیا اور بکریاں بھی شور مچانے لگیں ،جس سے گھر کے لوگ جاگ گئے اور اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔اطلاع ملتے ہی وہ محکمے کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مگرمچھ کو صحیح سلامت پکڑ کر فاریسٹ ریسکیو سینٹر لے آئے ۔اس دوران مگر مچھ نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔