وڈودرہ میں گھرمیں گھسا مگرمچھ

   

وڈودرہ۔ گجرات میں ضلع وڈودرہ کے مکرپور علاقہ میں منگل کو ایک مگرمچھ کا بچہ گھرمیں داخل پوگیا جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ محکمہ جنگلات کے جگنیش بھائی پرمار نے بتایا کہ چکھودرا گاوں میں آج صبح گوپال سنگھ کے گھر میں مگرمچھ کا ایک بچہ گھس گیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دوفٹ کے مگرمچھ کے بچے کو صحیح سلامت پکڑلیا اوروڈودرہ کے وائلڈ لائف پروٹیکشن سینٹر پہنچایا۔ اس دوران اس نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ مگرمچھ کے بچے کی عمر دوسے تین سال کے درمیان ہے ۔