وڑکن کوئی بڑے لیڈر نہیں: راہول

   

رائے پور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے فیملی کے وفادار ٹام وڑکن کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے کو زیادہ اہمیت دینے سے انکار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ وڑکن کوئی بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ راہول نے وزیراعظم نریندر مودی کو پھر ایک بار بے روزگاری ، کسانوں کی پریشانی اور رافیل معاملت میں مبینہ کرپشن پر تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔