لکھنؤ: کانپور تصادم کے اہم ملزم وکاس دوبے پر انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ اب پولس نے اعلان کیا ہے کہ وکاس دوبے کی خبر دینے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور تصادم میں یو پی پولس کے 8 اہلکار شہید ہو گئے تھے اس کے بعد سے ہی وکاس دوبے کی تلاش جاری ہے لیکن اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ وکاس دوبے کا قریبی امر دوبے ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہو گیا ہے اور تین دیگر جرائم پیشوں کو پولس نے گرفتار بھی کیا ہے۔