٭ گینگسٹر وکاس دوبے کی والدہ نے اپنے بڑے فرزند دیپک پرکاش دوبے کو پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کے خاندان کو ہلاک کردیا جائے گا۔ والدہ نے کہا کہ تم نے کوئی غلطی نہیں کی ہے اور اپنے بھائی سے رشتہ داری کی بنیاد پر اپنے آپ کو چھپا کر مت رکھو۔ انہوں نے کہا کہ دیپک پرکاش کے سر پر پولیس نے 20 ہزار روپئے کا انعام رکھا ہے۔