وکاس دوبے یوپی کا انتہائی مطلوب مجرم قرار

   

کانپور ۔قتل کے ایک معاملے میں گرفتار کرنے وکاس دوبے کے مکان پر پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ کرے 8پولیس اہلکار کا بہیمانہ قتل کرنے والے وکاس کو اس خونخوار حرکت کے بعد اترپردیش کا انتہائی مطلوب مجرم قراردیا گیا ہے ۔وکاس دوبے ‘شیولی ڈان’کے نام سے بھی معروف ہے ۔ریاست میں کئی ہائی پروفائل قتل کی واردات میں مطلوب گینگسٹر دوبے سرخیوں میں اس وقت آیا جب اس نے سال 2001 میں سول پولیس اسٹیشن میں بی جے پی لیڈر سنتوش شکلا کا قتل کردیا تھا۔ سنتوش اس وقت بی جے پی حکومت میں مملکتی وزیر تھے ۔تاہم بعد میں دوبے کو ثبوتوں کی عدم فراہمی کی بنیاد پر شیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔کانپور کے بِکرو گاؤں کا رہنے والے وکاس دوبے پر ڈکتی، اغوا اور قتل کے متعدد مقدمات ہیں۔ایک مقامی فرد کی جانب سے اس کے خلاف قتل کی کوشش کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جمعرات کو پولیس اس کے مکان پر اس کی تلاش میں گئی تھی۔