وکاس راج نے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ورچول حصہ لیا

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ مبصرین کے اجلاس میں حیدرآباد سے ورچول حصہ لیا۔ لوک سبھا چناؤ کے سلسلہ میں مبصرین کے طور پر آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی آر ایس عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے سختی سے نفاذ اور آزادانہ و منصفانہ رائے دہی کے علاوہ امیدواروں کے انتخابی خرچ میں شفافیت اور رائے دہی میں امن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ مبصرین دراصل الیکشن کمیشن کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، انہیں چاہئے کہ کمیشن کو حقیقی صورتحال سے واقف کرائیں۔ مبصرین سے کہا گیا کہ وہ کمشین کے پورٹل کا باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کریں۔ لوک سبھا چناؤ 2024 دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہوگا جس میں 96 کروڑ سے زائد رائے دہندے حصہ لیں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے ہمراہ دیگر عہدیدار بھی ورچول اجلاس میں شریک تھے۔ 1