وکاس معاملہ میں کمل ناتھ نے سوال اٹھائے

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کملناتھ نے اترپردیش کے گینگسٹر وکاس دوبے کی اجین میں گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہئے ۔ کملناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ یو پی کے کانپور کے گینگسٹر 8پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم وکاس دوبے کے اجین میں مہاکال مندر میں ‘خودسپردگی’ کرنے کے واقعہ کی اعلی سطح جانچ ہونی چاہئے ۔ اس میں کسی بڑی سازش کی بو آرہی ہے ۔ اتنے بڑے انعامی مجرم، جس کی پولیس رات دن تلاش کررہی ہے ،اس کاکانپور سے محفوظ مدھیہ پردیش کے اجین تک آنا اور مہاکال مندر میں داخل ہونا اور چلاکر کو گرفتارکرانا، کئی شبہات کو جنم دے رہا ہے ۔ یہ کسی تحفظ کی طرف اشارہ کررہی ہے ۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے ۔