نئی دہلی: وکاس ڈکشٹ کے 100رن اور دو وکٹ اور پریانش آریہ کے آل راونڈ کھیل 41رن اور تین وکٹ کی بدولت گزشتہ برس کی رنراپ ایل بی شاستری کرکٹ کلب نے قومی سوابھیما ن کھیل کمپلکس میدان پر کھیلے گئے 31ویں اکھل بھارتیہ ہتکاری اوم ناتھ سود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں انڈین نیوی، وشاکھا پٹنم کو چہارشنبہ کو دس رن سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت ملنے پر ایل بی شاستری کرکٹ کلب نے مقررہ چالیس اووروں میں پانچ وکٹ پر 289رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ اس میں کپتان وکاس کے 84گیندوں پر دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے بنے 100رن، جونٹی سندھو کے 46گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے بنے 62 رن، ہتین دلال کے 74گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے بنے 57رن اور پریانش آریہ کے 32گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے بنے 41رن شامل ہیں۔ نشان سنگھ نے 53رنوں پر دو وکٹ لئے ۔ جواب میں نیوی کی ٹیم نکل کے 49، ارون بامل کے 49، ورون چودھری کے 47، موہت اہلاوت کے 45اور ہاردک سیٹھی کے 36رنوں کی بدولت 39.5اووروں میں 279رن ہی بنا سکی۔ پریانش نے تین، بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکاس دکشت اور رجت کھکھاڑیہ نے 2وکٹ لئے ۔ ہتکاری کے سیلس ڈائرکٹر اورمہمان خصوصی دیپک جوشی نے کبیر مین آف دی میچ کا انعام وکاس کو خصوصی مہمان امت رستوگی اور ڈمپل گپتا کو پریانش آریہ اور ورون چودھری کو کنسولیشن پرائز دیئے ۔