وکرما سنگھے نے ہنگامی اجلاس بلایا

   

کولمبو ۔ سری لنکا میں ہفتہ کو مظاہرین کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے اور صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے نامعلوم مقام پر منتقل ہونے کے بعد وزیر اعظم رنیل ونکرم سنگھ نے پارٹی رہنماؤں کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے ۔ بڑی تعداد میں مظاہرین آج صدارتی محل میں داخل ہوئے اور مسٹر راجا پکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدارتی محل پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ ‘نیوز وائر’ کی خبر کے مطابق یہ اجلاس ملک کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے فوری حل کے لیے بلایا گیا ہے ۔