وکرم سنگھ مان آئی پی ایس کو ڈائرکٹر جنرل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کی اضافی ذمہ داری

   

حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے وکرم سنگھ مان آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر حیدرآباد کو ڈائرکٹر جنرل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ جنرل ایڈمنسٹریشن کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 1168 جاری کیا۔ آئی پی ایس عہدیدار کے سرینواس ریڈی ڈائرکٹر جنرل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ 31 اگست کو وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں، لہذا حکومت نے وکرم سنگھ مان کو آئندہ احکامات تک عہدہ کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔1