وکرم مسری چین میں ہندوستان کے نئے سفیر

   

بیجنگ ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کیلئے ہندوستان کے نئے سفیر وکرم مسری نے پیر کے دن اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا اور چینی عہدیداروں سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ہند۔ چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء مسری نے بیجنگ میں وزارت امورخارجہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل برائے پروٹوکول ہانگ لی کو اپنے دستاویزات تقرری پیش کئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے چین کی وزارت خارجہ میں ڈائرکٹر جنرل برائے ایشیائی امور ووجیانگ ہاؤ سے بھی ہندوستانی سفارتخانہ میں ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت کی۔ 1989ء کے انڈیا فارین سرویس (IFS) بیاچ سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ وکرم مسری گوتم بمبا والے کی جگہ ہندوستانی سفیر مقرر کئے گئے ہیں جو گذشتہ سال نومبر میں ریٹائر ہوگئے تھے۔