٭ امریکی خلائی ادارہ ’ ناسا ‘ نے چندریان ۔II کے وکرم لینڈر کی لینڈنگ کے مقام کی چند تصاویر کا تبادلہ کیا ہے جو اس کے قمری گردشی آلات نے فلمبند کیا تھا۔ ناسا نے کہا کہ ’’ یہ تصاویر غروب کے وقت لی گئی تھیں اور اس کی ٹیم لینڈر کے مقام کی نشاندہی نہیں کرسکی۔‘‘ امریکی ادارہ نے مزید کہا کہ اکٹوبر میں سازگار روشنی کے دوران اس کی مزید تصاویر لی جائیں گی۔