حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : وکرم گوڑ نے آج حلقہ اسمبلی گوشہ محل میں منعقدہ ایک ایونٹ میں سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے زائد از 50 طلبہ کی تعلیمی فیس کی ادائیگی کیلئے مالی مدد کے طور پر 7 لاکھ روپئے تقسیم کئے ۔ اس کا اہتمام ان کے چیرٹیبل فاونڈیشن ، سریشھ فاونڈیشن کی جانب سے کیا گیا جو گذشتہ تین سال سے مراعات سے محروم کمیونیٹیز کے طلبہ میں تعلیم کو بڑھاوا دینے مسلسل کام کررہا ہے ۔ وکرم گوڑ ، آنجہانی مکیش گوڑ کے فرزند ہیں جو چار مرتبہ رکن اسمبلی اور متحدہ ریاست آندھرا پردیش وزیر رہ چکے تھے ۔ اس فاونڈیشن کی جانب سے اہم طور پر بی پی ایل خاندانوں کی لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے ۔ اس سال 35 فیصد استفادہ کنندگان لڑکیاں تھیں ۔۔