وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ میں تلنگانہ کے امیدواروں کی کامیابی

   

Ferty9 Clinic

گورنر جشنودیو ورما نے لوک بھون میں امیدواروں سے ملاقات کی
حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے نیشنل وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026 کے تیسرے مرحلہ میں تلنگانہ سے منتخب طلبہ سے ملاقات کی۔ ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا 8 تا 12 جنوری نئی دہلی میں انعقاد عمل میں آئے گا جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے مختلف مراحل میں مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اور تیسرے مرحلہ میں تلنگانہ کے کئی طلبہ منتخب قرار پائے ہیں۔ گورنر نے منتخب امیدواروں سے لوک بھون میں ملاقات کی اور انتہائی محنت اور مشقت کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے پر ستائش کی۔ گورنر نے کہاکہ نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے تلنگانہ کے نوجوانوں نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وکست بھارت ویژن کی تکمیل میں نوجوان اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ترقیاتی اور ملک کی بھلائی سے متعلق نظریات کو عام کرنا چاہئے۔ تیسرے مرحلہ کے کامیاب امیدوار نئی دہلی روانہ ہوگئے تاکہ قطعی مرحلہ کے مقابلہ میں حصہ لے سکیں۔1