وکلاء کیلئے کرایہ معاف کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

,

   

نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کو اس پی آئی ایل پر غور کرنے سے انکار کردیا جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب مالی نقصانات سے دوچار ایڈوکیٹس کی جانب سے چیمبرس کے کرایہ کی ادائیگی میں راحت عطا کرنے کی درخواست کے ساتھ داخل کی گئی تھی۔ عدالت عظمی نے علیحدہ عرضی پر کوئی ہدایت دینے سے بھی انکار کردیا جو وکلاء کیلئے فینانشیل ایمرجنسی فنڈ کی تشکیل سے متعلق تھی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے ایک سینئر ایڈوکیٹ کو جنہوں نے درخواست پیش کی، بینچ کی طرف سے کہا کہ کل انجینئرس آئیں گے، پھر آرکیٹکٹس رجوع ہوں گے۔ ہم کس طرح وکلاء کو خصوصی رعایت دے سکتے ہیں؟ یہ ہمارے لئے غیرواجبی ہے۔ معمر خواتین اور ضعیف اشخاص مکاندار ہوسکتے ہیں جن کیلئے نئی پریشانی پیدا ہوجائے گی۔