وکلائے استغاثہ کو وجہ بتاؤ نوٹس دینے کجریوال کی ہدایت

   

نئی دہلی 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وکلائے استغاثہ پر صحافی سومیا وشواناتھن مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں برہمی ظاہر کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وکلائے استغاثہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جائے۔ ٹی وی صحافی کے سوگوار والدین کو ایک سال قبل گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اور یہ مقدمہ کی سماعت کے لئے عاجلانہ سماعت کے لئے چیف منسٹر کے دروازہ پر دستک دینے گئے تھے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ سُن کر اُنھیں صدمہ پہونچا کہ لاپتہ صحافی کے مقدمہ کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ کجریوال نے ایک اچھا وکیل استغاثہ وزارت داخلہ کے ساتھ فوری مشاورت کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت بھی دی۔ چیف منسٹر کے نام اپنے مکتوب میں سومیا کے والد ایم کے وشواناتھن نے تحریر کیا تھا کہ وہ اور اُن کے ارکان خاندان عہدیداروں کے کھوکھلے وعدوں سے تھک گئے ہیں اور اُنھوں نے اُمید ظاہر کی تھی کہ کجریوال کی جانب سے ٹھوس ردعمل منظر عام پر آئے گا۔