وکٹری پلے گراؤنڈ کے قریب مہیب آتشزدگی ، جھونپڑیاں جلکر خاکستر

   

حیدرآباد : /31 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ چادر گھاٹ وکٹری پلے گراؤنڈ کے قریب آج اُس وقت مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جب وہاں پر موجود 40 جھونپڑیاں جلکر خاکستر ہوگئی ۔ حالانکہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بیت کی ٹوکریاں تیار کرنے والے مزدور پیشہ افراد کی جھونپڑیاں مکمل طور پر جھلس گئی اور ان کا مال بھی خاکستر ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد چادر گھاٹ سائی بابا مندر کے قریب سنسنی پھیل گئی اور افضل گنج پولیس نے فائرانجن عملہ کو طلب کرلیا تھا ۔ کچھ ہی دیر میں آگ اچانک بھڑک اٹھی اور ایک ایل پی جی سیلنڈر بھی اس حادثہ میں پھٹ پڑنے کی اطلاع ملی ہے ۔ پولیس افضل گنج نے بتایا کہ موسی ندی سے متصل سلم علاقہ میں مقیم مزدور پیشہ افراد کی جھونپڑیوں میں یہ آگ لگی ہے جس کے نتیجہ میں یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ ب