کینبرا : آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریامیں نجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میلبورن سے 60 کیلومیٹر شمال میں واقع بش لینڈ میں پیش آیا۔ حادثے کے 12 گھنٹے بعد وکٹوریاکی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ کے علاوہ 4 افراد سوار تھے۔ چارٹرڈ ہیلی کاپٹر نجی کمپنی مائیکرو فلائٹ کا تھا جس نے جنوبی میلبورن سے ٹیک آف کیا تھا۔