لارڈس۔ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ متواتر دو میچز ہارگئے افسوس ہے، وکٹ پر ٹک جاتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ میچ کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا ہے کہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں۔ 300 رنز آج کل کا اسکور ہے، ہم نے پھر بھی انگلینڈ کو کم اسکور پر روکا۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ شعبہ نے اچھا مظاہرہ کیا، بیٹسمین ٹھیک طرح مظاہرہ نہیں کرسکے، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف حالات کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نے مزید کہا ہے کہ لارڈز میں پانچ وکٹ لینا اعزا کی بات ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حسن علی نے 51 رنز کی عوض انگلینڈ کے 5 شکار کیے تھے اور 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ونڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔