وکٹ ہماری سوچ سے زیادہ سست تھی:مورگن

   

دبئی۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایان مورگن نے یہاں آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کامیابی کے بعد کہا کہ انہوں نے جتنا سوچا تھا، وکٹ اس سے زیادہ سست تھی۔ ان حالات میں گیند پاورپلے میں جلد سونگ ہوئی لیکن یہ پچ سست تھی۔مورگن نے کہاہمیں اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کی ضرورت تھی اورہم نے یہ کیا۔ شبھمن گل نے بہت اچھا کھیلا اورہدف کا تعاقب کیا۔ شکیب کے آنے سے ٹیم کی بیٹنگ کو گہرائی ملتی ہے ۔ ان کے آنے سے بہت زیادہ فرق پڑاہے ۔ ہمیں معلوم نہیں تھاکہ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ ہندوستان میں نہیں کھیلاجائے گا۔