وکیل محمود پراچہ کے خلاف سرچ وارنٹ پر عدالتی حکم التوا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : نامور ایڈوکیٹ محمود پراچہ دہلی فسادات کے کئی متاثرین کے وکیل ہیں۔ ساتھ ہی وہ سی اے اے کے خلاف چلی تحریک میں بھی کافی سرگرم تھے اور شاہین باغ مظاہرین کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کو دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولس کے ذریعہ وکیل محمود پراچہ کے خلاف جاری کیے گئے سرچ وارنٹ پر 12 مارچ تک کے لیے روک لگا دی ہے۔ دہلی فسادات سے جڑے کئی معاملوں میں پراچہ وکیل ہیں اور منگل کو ان کے دفتر پر دہلی پولس کی دوسری چھاپہ ماری کے بعد انھوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما اب 12 مارچ کو وکیل محمود پراچہ کی اس درخواست پر آخری حکم جاری کریں گے۔ منگل کو پراچہ نے الزام عائد کیا تھا کہ دہلی پولس نے جنوب-شمال دہلی کے نظام الدین علاقہ واقع ان کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دوپہر تقریباً 12.30 بجے 100 کے قریب پولس اہلکار تلاشی لینے کے لیے ان کے دفتر پہنچے تھے۔