وکیل کو حاضری کی سپریم کورٹ کی ہدایت

   

نئی دہلی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک وکیل کو جس نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنا وسیع تر سازش کا ایک حصہ تھا ۔ سپریم کورٹ نے وکیل کو شخصی طور پر کل حاضر ہونے کی ہدایت دی تاکہ وہ اپنے بیان کردہ مواد کو ثابت کرسکے ۔ سپریم کورٹ نے جو خصوصی بنچ اس معاملہ کی سماعت کیلئے تشکیل دی تھی ایک ایڈوکیٹ نے حلف داخل کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیف جسٹس کے خلاف وسیع تر سازش کا ایک حصہ تھا جس پر سپریم کورٹ کی بنچ نے اسے شخصی حاضری کی نوٹس جاری کی ۔ تین ججس پر مشتمل خصوصی بنچ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس رابن ٹن پلی نریمان اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل ہے ۔ دہلی کے پولیس کمشنر سے دریافت کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تحفظ کی تفصیلات داخل کی جائیں ۔ قانون داں نے کہا کہ اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ چنانچہ اسے بھی تحفظ کی ضرورت ہے ۔