وکیل کو راشن لانے کیلئے بھیجا تھا،لکھنؤ تشدد میں ہلاک وکیل کی بیوہ کا بیان

,

   

٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ میں احتجاج کے دوران محمد وکیل کی فائرنگ میں موت واقع ہوگئی تھی۔ 32 سالہ محمد وکیل کی بیوہ نے آج بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو راشن لانے کیلئے بھیجا تھا۔ وکیل کی ماں نے بتایا کہ وہ احتجاج میں شامل نہیں تھا اور بازار سے سامان خریدنے کیلئے گیا تھا۔ اس دوران کرفیو نافذ کرنے کی افواہ گشت کرنے لگی۔ وکیل کے بھائی نے بتایا کہ کس نے وکیل کو گولی ماری وہ نہیں جانتے۔