وکیل کو ٹکر دینے والا موٹر سائیکل راں گرفتار

   

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) تیز رفتاری سے موٹر سیکل چلاتے ہوئے وکیل کو ٹکر دینے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر نارائن گوڑہ مسٹر رمیش کمار کے بموجب 21 سالہ محمد صدیق جو خانگی ملازم ہے ساکن وارثی گوڑہ سکندرآباد نے جمعہ کی صبح رانا پرویر نامی وکیل کو اسوقت ٹکر دے دی تھی جب وہ اپنی بیٹی کو کالج چھوڑنے کیلئے جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد صدیق لاپرواہی سے اپنی موٹر سیکل چلاتے ہوئے تیز رفتاری سے شانتی تھیٹر نارائن گوڑہ قریب واٹر ورکس آفس کے روبرو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں پرویر کی برسرموقع موت واقع ہوگئی۔ نارائن گوڑہ پولیس نے علاقہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا معائنہ کیا جس کی مدد سے خاطی موٹر سیکل سوار کا پتہ لگایا جاسکا۔ پولیس نے کہا کہ صدیق کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 304-A، 337 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔