نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی کے تیس ہزاری کورٹ کمپلیکس میں جمعرات کو ایک وکیل کے چیمبر میں ایک شخص مردہ پایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت منوج (35) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ دہلی بار ایسوسی ایشن میں چپراسی کا کام کرتا تھا۔ منوج گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھا۔ وکیل نے اسے اپنے چیمبر میں رہنے کی اجازت دی تھی۔ پولیس نے کہا کہ موت کی اصل وجہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال وہ معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
