واشنگٹن: امریکہ کے ایک سمندر میں ایک وہیل مچھلی نے کشتی پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ کشتی مچھیروں کی تھی جس میں ایک مچھیرا مچھلیوں کو پکڑنے سمندر میں چکر لگا رہا تھا اچانک ایک وہیل مچھلی پانی کے باہر آگئی اور قریب میں واقع کشتی کو الٹ دیا۔اس بھیانک حملہ کا منظر قریب مین موجود دیگر مچھیروں نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے سمندر میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی وہیل ہمپ بیک وہیل تھی جس کی عمر دو سال بتائی جاتی ہے واقعہ کے وقت کشتی پر 2 افراد سوار تھے جو کہ سمندر میں گر پڑے جنہیں قریب موجود افراد نے بچالیا۔ دونوں مچھیرے محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔