وہیل چیر کرکٹ ٹیم کیپٹن مزدوری کرنے پر مجبور

   

٭ اُتراکھنڈ وہیل چیر کرکٹ ٹیم کے کپتان راجندر سنگھ دھامی کورونا وائرس کی وباء کے دوران اپنے افرادِ خاندان کی مدد کیلئے منریگا کے تحت مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔ دھامی نے بتایا کہ انہوں نے ان کی صلاحیتوں کے اعتبار سے ملازمت فراہم کرنے حکومت سے درخواست کی تھی۔ دھامی تاریخ میں ماسٹرس کی ڈگری رکھنے کے علاوہ بی ایڈ کی تکمیل بھی کرچکے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سونو سود نے 11,000 روپئے روانہ کئے تھے۔