وہ اسٹار کھلاڑی جو آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے

   

لاہور: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو ہورہا ہے۔ 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان سنبھالیں گی۔ متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصاً انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام بھی شامل ہیں جن پر ان کی ٹیم کافی انحصار کرتی تھی۔ چمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا لیکن بدقسمتی سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کئی ٹیموں کو ڈیڈلائن سے قبل اپنے اسکواڈ میں تبدیلی بھی کرنی پڑی۔ چمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والوں میں پیاٹ کمنز، جسپریت بمراہ، مچل اسٹارک، صائم ایوب نمایاں ہیں۔ سب سے اہم نام آسٹریلیائی کپتان کمنز کا ہے جو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوئے۔ ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کریں گے۔22 سالہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ٹخنے کی انجری کے باعث چمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔