وہ افریقی سبز جزیرہ جو اب ’سرخ جزیرہ‘ بن چکا ہے

   

جنوبی مڈغاسکر کے اس زرخیز کونے میں ہوا کو کم کرنے کے لیے چند درخت باقی رہ گئے ہیں، سرخ ریت ہر طرف اڑ رہی ہے کھیتوں، دیہاتوں اور سڑکوں پر۔ کھانے پینے کے سامان کے منتظر بچوں کی آنکھوں میں ایک حسرت ہے ۔ روئٹرز کے مطابق چار سال کی خشک سالی، کئی دہائیوں میں بدترین جنگلات کی کٹائی نے اس علاقے کو دھول مٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔سات بچوں کی والدہ تارا جو اینجکی بیناتارا کے قریب ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایک پوسٹ کے قریب کھڑی تھیں، ان کا کہنا ہیکہ ’کٹائی کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے اور ہم بھوکے مر رہے ہیں۔جنوبی مڈغاسکر میں اس وقت دس لاکھ سے زائد افراد کو اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی سے خوراک کی ضرورت ہے۔