موجودہ حالات پر بہن عندلیب کا اہم پیغام۔
دوسروں کو عزت دینے والا خود عزت دار ہوتا ہے، کیونکہ انسان دوسروں کو وہی دیتا جواس کے پاس ہوتا ہے، اگر اپ کسی کو پرکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ وہ امیر و غریب کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے، یہ اپنے اپ میں ایک بہت بڑا تجزیہ ہے۔
آپ کو پتہ ہے؟ بعض امیر اتنے غریب ہوتے ہیں کہ ان کے پاس پیسوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، اسکا مطلب یہ ہے وہ نہ دوسروں کو پیسے دیتا ہے نہ ہی عزت دیتا ہے، اپنے علاوہ وہ کسی دوسرے کو عزت نہیں دیتا۔
دیکھیے! اگر آپ دوسروں کو عزت دو گے تو اللہ اپ کو عزت دے گا، اللہ نے اگر اپ کو نوازا ہے تو اپنی استطاعت کی حیثیت سے دوسروں کی مدد کرو کسی کی عزت نفس کو نقصان پہونچاۓ بغیر، لوگوں کی مدد مخفی انداز میں کرو اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے تم دوسروں کی اس طرح مدد کرو کہ آپ کے بائیں ہاتھ کو پتہ نہ چلے۔
قرآن میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ وہ لوگ الله کو سخت ناپسند ہیں جو دوسروں کو دکھانے کےلیے خرچ کرتے ہیں، تو پھر ہمسایوں کیسے خبر ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر بھی ڈالا جاتا ہے۔
اس بہن نے مزید کیا کہا ویڈیو ضرور دیکھیں۔
