وہ کھیل جو اب نہیں کھیلے جاتے

   

چور سپاہی :چور پولیس کا کھیل دیگر کھیلوں کی طرح بہت دلچسپ ہوتا تھا، اس کھیل کیلئے بچے دو ٹیموں میں تقسیم ہوجاتے تھے، ایک ٹیم پولیس کی ہوتی تھی اور دوسری چوروں کی، اس کھیل کیلئے کسی قسم کی کوئی چیز درکار نہیں ہوتی تھی، اس کھیل میں ایک فرضی جیل میں بند چور جیل توڑ کر بھاگ جاتے تھے اور پولیس ٹیم کا کام ہوا کرتا تھا کہ وہ لازمی ان چوروں کو پکڑے اور انہیں واپس اسی جیل میں لائے، جہاں سے وہ فرار ہوئے تھے، چوروں کا کام یہ ہوتا تھا کہ وہ اپنے پکڑے گئے ساتھیوں کو چھڑا لے جائیں، یہ کھیل اس وقت اختتام پذیر ہوتا تھا جب تمام فرضی چور پکڑ لئے جاتے۔
کھوکھو :دراصل یہ انگریزوں کا بنایا ہوا کھیل ہے ،جسے وہ گوگو کہتے تھے، لڑکیوں میں یہ کھیل بے حد مقبول تھا، دیگر کھیلوں کی طرح وہ اپنے گھر اسکول کے صحن اور گلی کوچوں میں دو ٹیمیں بناکر کھیلتی تھیں، اس کھیل میں چاک کی مدد سے ایک لمبی افتی لکیر کھینچی جاتی تھی، جس کے دونوں کناروں پر اور درمیان میں کھلاڑیوں کے کھڑے رہنے کیلئے گول دائرے بنائے جاتے ہیں۔