ویانا: ویانا میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہنگامے،درجنوں افراد نے رومن پلاٹس پر تباہی مچادی،2افراد گرفتار۔ اس گروہ کو غیرقانونی پائرو ٹیکنالوجی چلانے سے نہیں روکا جاسکا، متعدد پٹاخوں کی وجہ سے کھڑکی کے پین ٹوٹ گئے اور آس پاس کے گھروں کی بالکونیوں اور اپارٹمنٹس سے ونڈو پین تباہ کردی گئیں، دنیا کے مشہور ٹیچی آئس کریم پارلر کے سامنے ہنگامہ آرائی سے علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہاتھا، نوجوانوں نے نئے سال کے موقع پر اندھیرے میں کچرے کے ڈبے اور بنچ تباہ کردیئے ، جب پولیس ہنگامہ والی جگہ کے قریب پہنچی تو مشتعل افرادنے افسران پر پتھراؤکردیا۔