ویانا کے بلدی الیکشن کیلئے انتخابی مہم میں تیزی

   

Ferty9 Clinic

ویانا : ویانا میں 11اکتوبر کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں الیکشن مہم میں تیزی ارہی ہے، ویانا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی امیدوار نعمان اعوان نے پاک فرینڈز آسٹریا کے چیئرمین حاجی قمر چوہدری،صدر حاجی علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،سینئر نائب صدر چوہدری امجد چٹھہ، نائب صدر چوہدری علی شرافت اور دوسرے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات مرزا برادران مرزا شجاعت علی، حاجی ملک امین اعوان،عرفان شاہد، عبدالحق ،طارق محمود، عارف داوؤد، حبیب الرحمان یوسف زئی،بابر فہیم خان ودیگر سے انتخابی مہم کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات کی اور پاک فرینڈز آسٹریا کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ میں پہلا پاکستانی ہوں جو ویانا کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں آپ لوگ میرے ساتھ تعاون کریں یہ آپ کی اور ہر پاکستانی کی جیت ہوگی اور پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا، حاضرین نے بلدیاتی امیدوار نعمان اعوان کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی آپ کے ساتھ ہے اس کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کے پاس بھی جاکر آپ کیلئے ووٹ حاصل کرنے کی مہم چلائیں گے۔