ویب سائیٹ تیار کرنے آئی ٹی انجینئر کا اغواء

   

واٹس ایپ پر لوکیشن کی مدد سے مغویہ شخص کو آزاد کرلیا گیا
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : واٹس ایپ پر لوکیشن شیئر کرنے کے نتیجہ میں ایک شخص اغواء کاروں کے چنگل سے بچنے میں کامیاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ رچہ کنڈہ پولیس کے حدود میں پیش آیا جہاں انفارمیشن ٹکنالوجی کے ماہر کا اغواء کرلیا گیا تھا ۔ 24 سالہ گوتم کمار کا تعلق کرشنا ڈسٹرکٹ سے ہے ۔ ویملا کماری نے ان کی کمپنی کا ویب سائیٹ ڈیولپ کے لیے خدمات حاصل کیں اور گوتم کو ایک لاکھ 10 ہزار ادا کئے ۔ اتوار کے دن گوتم کو حیدرآباد آنے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے بس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جس پر ویملا کماری نے اپنے دو ساتھیوں بی چندرا کانت ریڈی اور راموہن کی مدد سے وجئے واڑہ پہونچکر گوتم کمار کو حیدرآباد منتقل کیا اور ویب سائیٹ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ گوتم کمار نے جب کام کی تکمیل سے معذوری ظاہر کی تو اس پر حملہ کیا گیا اور ایک کمرے میں بند کیا گیا ۔ گوتم نے واٹس ایپ پر اپنے بھائی کو صورت حال سے واقف کروایا ۔ اور لوکیشن شیئر کیا اور اس کے بھائی نے فوری تفصیلات رچہ کنڈہ کنٹرول روم کو بتائی ۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے گوتم کمار کو بچالیا ۔۔