ویب سیریز اسکیم 2003 کی نمائش پر پابندی سے انکار

   

ممبئی: عدالت نے تیلگی اسٹامپ پیپر گھوٹالے پر مبنی ویب سیریز اسکیم 2003 کی اسکریننگ پر عارضی طور پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔ اس ویب سیریز کیخلاف عبدالکریم تیلگی کی بیٹی ثنا عرفان کی جانب سے ممبئی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ویب سیریز کی اسکریننگ پر پابندی سے انکار کر دیا۔ اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے اہم ملزم تیلگی کے گھوٹالے پر ویب سیریز 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔