ممبئی : بی جے پی کے متنازعہ لیڈر کپل مشرا نے بتایا کہ انہوں نے ویب سیریز ’’تانڈو‘‘ کو اپنے پلیٹ فارم سے فوری ہٹادینے کیلئے امیزان پرائم ویڈیو کو قانونی نوٹس دی ہے۔ اگر شو کو نہیں ہٹایا گیا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مذہبی جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے سیریز میکر کے خلاف بھی لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔