ہنوئی: ویتنام کے وسطی صوبہ خانہووا میں منگل کے روز 21 چینی سیاحوں لے جانے والی بس اُلٹنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔چین کے قونصلیٹ جنرل نے چہارشنبہ کے روز اس کی تصدیق کی۔ حادثے کے وقت سیاحوں کی بس صوبہ لام ڈونگ کے دا لاٹ شہر سے صوبہ خانہووا کے ناہا ٹرانگ شہر جا رہی تھی۔ راستے میں یہ خانہووا میں خانلی پہاڑی درہ سے نیچے اُلٹ گئی۔شدید زخمیوں کو صوبائی جنرل اسپتال لے جایا گیا۔ ساتھ ہی، معمولی زخمیوں کا قریبی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔
