ہنوئی: ویتنام میں 300 بلیوں کو مار کر سوپ بنانے والا ریستوران بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار میٹرو یوکے کے مطابق دی ہیومین سوسائٹی انٹرنیشنل نے رواں ماہ کہا ہے کہ اس ریستوران کے مالک فاہم کْوک ڈونہ نے اپنے گیا باو ریستوران کے باہر لگے ہوئے بلیوں کے گوشت کے اشتہار کو ہٹا دیا جس کے بعد 20 کے قریب بلیاں ریستوران سے آزاد ہوگئیں جنہیں مقامی آڈاپشن ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس ریستوران کے مالک فاہم کْوک ڈونہ کا کہنا ہے کہ ’بلیوں کا گوشت بیچنے سے قبل میں ریستوران میں معمول کے کھانے اور مشروب بیچتا تھا تاہم میری آمدنی اخراجات کے مقابلے میں بہت کم تھی جس کے بعد میں نے بلیوں کا گوشت بیچنے کا سوچا کیونکہ اس علاقے میں کوئی اور ریستوران یہ کام نہیں کر رہا تھا۔‘
