ہنوئی: جنوبی ایشیائی ریاست ویتنام میں وائلڈ لائف ٹریڈ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملکی وزیر اعظم نے اس بارے میں جمعہ کو حکم جاری کیا، جس پر فوری عمل در آمد کا کہا گیا ہے۔ ہنوئی حکام کے مطابق جنگلی جانوروں کی تجارت پر پابندی کا مقصد مستقبل میں وبائی امراض سے بچاؤ ہے۔ حکم نامے کے تحت جنگلی جانوروں کی تجارت اور ایسی تجارت کے لیے زیر استعمال مارکیٹوں پر پابندی کے علاوہ جنگلی جانوروں کے شکار اور آن لائن خرید و فروخت پر پہلے سے موجود پابندی پر مرید سختی سے عمل درآمد شامل ہے۔