ویتنام میں سمندری طوفان ’ووٹپ‘ ، 3 افراد ہلاک

   

ہنوئی14جون (یو این آئی) وسطی ویتنام میں طاقتور طوفان ووٹپ کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ کوانگ ٹرائی صوبے کے تریو فونگ ضلع میں کئی لوگ سیلاب میں پھنس گئے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ ضلع ہائی لانگ میں دیگر ایک شخص ڈوب گیا جبکہ صوبہ کوانگ بنہ میں چار افراد لاپتہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق 21 ہزار ہیکٹر سے زائد چاول کی کاشت، ہزاروں ہیکٹر سبزیاں، آبی زراعت کے تالاب اور مکانات زیر آب آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلابی پانی میں ہزاروں مرغیاں مر گئی ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔نشیبی علاقوں اور پہاڑی علاقوں سے لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ اگرچہ دریاؤں کے پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے ۔