ویتنام میں سیلاب سے چار افراد ہلاک

   

ہنوئی: ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے قدرتی آفات کی روک تھام اور کنٹرول محکمہ نے آج بتایا کہ شدید بارش میں چار افراد لاپتہ ہوگئے ، جس کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، سڑکیں بند ہوگئیں اورمختلف صوبوں میں مقامی پیداوار اور روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ تقریباً 200 مکانات زیر آب آگئے جبکہ سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ۔ 4 ہزار سے زائد جانور مر گئے۔ وزیراعظم فام من چن نے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ سے دوچار علاقوں سے سفر کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔