ہنوئی27جولائی (یو این آئی) شمالی ویتنام کے سون لا صوبے میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دو دیگر افراد لاپتہ ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق پانی نے گھروں، انفراسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ علاقے کے کم از کم 25 گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر خالی کرنا پڑا اور 3000 سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنی پڑی۔
ویتنام:کشتی حادثہ کے تمام متاثرین کی نعشیں برآمد
ہنوئی 27جولائی (یو این آئی ) ویتنام کے شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں حال ہی میں ایک سیاحتی کشتی کے الٹنے سے ہلاک ہونے والے تمام 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں ۔ یہ اطلاع ویتنام نیوز ایجنسی (وی این اے ) نے دی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 19 جولائی کی سہ پہر کو آندھی اور طوفان کے سبب ایک کشتی دریا میں الٹ گئی ۔ کشتی میں 46 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے ۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تلاشی اور بچاؤ کارروائی میں 10 افراد کو بچایا گیا اور 39 متاثرین کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔