ویتنام میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

   

ہنوئی، 30 ستمبر (یو این آئی) ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے ، جبکہ 88 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ 13افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ 100,000سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے یا ان کی چھتیں اڑ گئیں، سب سے زیادہ نقصان وسطی صوبہ ہا تینہ میں ہوا، جہاں 78,800 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعظم فام مینہ چن نے مقامی حکام اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کی راحت رسانی اور طوفان کے بعد نقصانات کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔