ہنوئی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم وسائل کے باوجود منظم طریقے اور حکمت عملی کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے والے جنوب مشرقی ایشیا کے ملک ویتنام میں کورونا کے باعث نافذ کیے گئے جزوی لاک ڈاؤن کو اگرچہ اپریل کے وسط میں ہی مزید آسان کردیا گیا تھا مگر مئی کے وسط میں تقریبا 75 فیصد کاروبار اور معمولات زندگی بحال کردی گئیں۔ویتنام میں 15 مئی کی صبح تک کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
مغربی کنارے کے مزید حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ
برلن ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ آج اس بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مزید حصوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبوں پر کیا موقف اختیار کیا جائے۔ یورپی بلاک کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اس معاملے پر مختلف وزراء کی رائے بھی منقسم ہے۔