ویتنام میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، چار ہلاکتیں

   

ہنوئی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ویتنام کی وزارت برائے تحفظ عامہ کے مطابق، یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکام نے ایک عسکری ہوائی اڈے کے قریب دیوار کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ مقامی حکام کے مطابق مظاہرین نے دستی بموں، پٹرول بموں اور چاقووں کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ مظاہرین کا مطالبہ کیا تھا۔ وزارتی بیان میں تاہم کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔