ویتنام نے عرصہ بعد ہندوستانی چاول خریدا

,

   

نامپن : ویتنام نے ملک میں چاول کی قیمتوں میں کافی اضافے کے مدنظر کئی دہوں میں پہلی مرتبہ ہندوستان سے چاول کی خریداری شروع کردی ہے ۔ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ویتنام میں مقامی قیمتیں 9 سال میں سب سے اونچی شرح پر ہے ۔ ہندوستانی تاجرین سے جنوری میں 100 فیصدی ثابت چاول کے 70 ہزار میٹرک ٹن ایکسپورٹ کرنے کا کنٹراکٹ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح فبروری میں بھی ویتنام کو چاول چاہئیے ۔ یہ چاول 310 ڈالر فی ٹن کی شرح پر دستیاب کرائے جارہے ہیں ۔ رائس ایکسپورٹرس اسوسی ایشن کے صدر کرشنا راؤ نے کہا کہ قیمت میں زبردست فرق نے اس ایکسپورٹ کو ممکن بنایا ہے ۔