ہنوئی : ویتنام کی راجدھانی ہنوئی جلد ہی ڈینگی بخار کا مرکز بن سکتا ہے ، مقامی میڈیا نے بدھ کو ملک کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ملیرولوجی، پیراسیٹولوجی اور اینٹومولوجی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔مقامی اخبار ویتنام نیوز نے ادارے کے کیڑوں کے شعبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ملک کے شمالی علاقے میں ڈینگی کے کیسز میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور ان کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔مقامی اخبار ویتنام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کے آغاز سے شہر میں ڈینگی بخار کے تقریباً 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ سال بہ سال پانچ گنا زیادہ ہے ، اور کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی عرصے کے دوران ملک بھر میں ڈینگی بخار کے تقریباً 40,000 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں آٹھ اموات بھی شامل ہیں۔